اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر حکومت نے مالز کھولنے کی اجازت دی - ممبئی میں لاک ڈاؤن کی سختی

ممبئی کے 'اوبیرائے مال' کے ترجمان انجو اروڑا کہتے ہیں کہ 'حکومت نے شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہم نے اس کے لئے پوری تیاری کر لی ہے۔ ساتھ ہی ہم سوشل ڈسٹنسنگ قوانین پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر حکومت نے مالز کھولنے کی اجازت دی
مہاراشٹر حکومت نے مالز کھولنے کی اجازت دی

By

Published : Aug 4, 2020, 1:49 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں محض کچھ ہی گھنٹے بعد لاک ڈاؤن کی سختی نرمی میں تبدیل ہو جائے گی حالانکہ تیز بارش نے بھی ممبئی میں حالات خراب کئے لیکن بیتے کئی مہینوں سے بند پڑے بازاروں اور شاپنگ مالز میں اب رونقیں کل سے دیکھنے کو ملیں گی۔

مہاراشٹر حکومت نے مالز کھولنے کی اجازت دی

ممبئی کے اوبیرائے مال کے ترجمان انجو اروڑا کہتے ہیں کہ 'حکومت نے شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہم نے اس کے لئے پوری تیاری کر لی ہے۔ ساتھ ہی ہم سوشل ڈسٹنسنگ قوانین پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں۔ ہر آنے جانے والوں پر باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سینیٹایزر کے چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ اسکریننگ اور مال میں آنے والوں کو پوری طرح سے جانچ کرنے کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پارکنگ اور دوسری جگہوں پر اسی طرح سے سوشل دسٹنسنگ قوانین پر عمل کیا جا رہا ہے۔'

وہیں تھانے مہا نگر پالیکا نے اب تک تھانہ ضلع میں مال کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: مسلسل پانچویں دن کورونا کے پچاس ہزار سے زیادہ معاملے

مال کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 'ہم کورونا سے لڑنے کے لئے تیار ہیں اور حکومت کے ذریعہ کئے گئے فرمان اور قوانین پر عمل کر رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ 'ممبئی میں کئی مہینوں کے بعد شاپنگ مال کھولے جا رہے ہیں۔ ایسے میں عوام کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ایسی جگہوں پر جائیں تو ہجوم سے گریز کریں تاکہ ملک سے کورونا کی زنجیر توڈی جا سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details