ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں، مہاراشٹرا کے گورنر کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاست میں صدر راج لگانے کی سفارش کو منظور کی گئی۔
مہاراشٹر میں ’صدر راج‘ کی سفارش - مہاراشٹر میں صدارتی حکومت کی سفارش
مہاراشٹرا میں حکومت کے قیام کے بارے میں غیر یقینی کے درمیان، گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے منگل کو مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ’صدر راج‘ کی سفارش
گورنر سکریٹریٹ کے ذریعہ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا خیال ہے کہ آئین کے مطابق ریاست میں حکومت نہیں بن سکتی۔ انہوں نے منگل کے روز دستور کے آرٹیکل 356 کی دفعات کے تحت مرکز کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی ہے۔