ممبئی:مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ممبئی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کی خواہش سے آگاہ کیا۔
گورنر ہاؤس سے جاری ایک بیان میں مسٹر کوشیاری نے اپنی باقی زندگی پڑھنے، لکھنے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی۔
مسٹر کوشیاری نے پیر کو گورنر ہاؤس کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔
مسٹر کوشیاری نے کہاکہ میرے لیے ایک راجیہ سیوک یا مہاراشٹر جیسی عظیم ریاست، سنتوں، سماجی مصلحوں اور بہادر جنگجوؤں کی سرزمین کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔