حکومت مہاراشٹر نے کورونا وائرس وباء کے دوران عائد پابندیوں میں منگل 3اگست سے رعایت دینے کا آج وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نےاعلان کیا ہے۔
جن اضلاع میں کووڈ کا اثر کم ہے ،دکانوں کو شام 4بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی۔
ادھوٹھاکرے نے مزید کہاکہ۔لوکل۔ٹرینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،اور یہ کام مرحلہ وار کیاجائے گا۔جب کہ مہاراشٹرمیں کولہاپور،سانگلی ،ستارا،پونے،رتناگیری،سندھودرگ،شولاپور،احمدنگر،بیڑ،رائے گڑھ اور پالگھرمیں تیسرا مرحلہ برقراررہے گا۔