اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہا راشٹر: پانچویں تا آٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی اجازت - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست مہاراشٹر میں آج سے پانچویں تا آٹھویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے اسکول کو دوبارہ کھولے گئے۔ تاہم اس دوران اسکولز انتظامیہ کویہ ہدایت دی گئی ہے کہ سماجی فاصلے اور کورونا وبا کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل پیرا ہوں۔

پانچویں تا آٹھویں جماعت کے اسکو ل کھولے گئے
پانچویں تا آٹھویں جماعت کے اسکو ل کھولے گئے

By

Published : Jan 27, 2021, 7:01 PM IST

مہاراشٹرکے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں نویں سے 12 ویں کے سینئر کلاسیز کے لئے اسکول کھولے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے پانچویں تا آٹھویں جماعت تک کے طلباء کے لئے بھی اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے کہ اساتذہ کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولز میں آنے سے قبل کووڈ ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کریں ۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے اسکولوں میں سینئر کلاسیز میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے کھولے جانے کی اجازت 23 نومبر کو ہی دے دی تھی۔ حالانکہ اس بارے میں آخری فیصلہ کے لئے ضلع انچارج کو ذمہ داری دی گئی تھی ۔اسی وجہ شہری علاقوں کے زیادہ تر اسکولزکے دوبارہ کھولنے میں تاخیر ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details