ممبئی:پرتھوی راج چوہان نے کہاکہ پونے میں پردیپ کرالکر سائنسداں کے خلاف جو معاملہ درج کیا گیا ہے وہ ہنی ٹریپ میں آگیا تھا۔ اس نے اپنے ملک کی کئی ساری جانکاری پاکستان کی زرا نام کی جاسوس کو دیا۔ آج اس مقدمے میں اس کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے ذریعے جو بھی جانکاری پاکستانی خاتون کو دیا ہے وہ عام ہے کوئی خفیہ جانکاری نہیں ہے۔
اس بات کو لیکر مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ میں کہتا ہوں یہ اس سے بچنے کے کوشش کی تھی ۔وہ آر ایس ایس سے وابستہ ہے۔ اُس کی چار نسلیں اس سے جڑی ہیں۔ اس کے ساتھ اور کون کون لوگ ہیں جو آر ایس ایس سے وابستہ ہیں۔ تمام لوگوں کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہالہ جب یہ بیرون ملک گیا تو اس نے وہاں کس کس سے ملاقات کی۔ بیرون ملک کا دورہ کرنے کے لیے اس نے کئی بہانے کئے اور وہاں میچ دیکھنے کے بہانے پاکستانیوں سے ملا۔