اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں انتخاب 370 اور کشمیر پر ہورہا ہے' - مہاراشٹر میں الیکشن 370 پر ہورہا ہے

جے این یو طلبہ یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں الیکشن 370 اور کشمیر کے موضوع پر ہورہے ہیں۔

مہاراشٹر میں انتخاب 370 اور کشمیر پر ہورہا ہے

By

Published : Oct 19, 2019, 6:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے مشرق اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار رئیس شیخ کی حمایت میں جے این ایو طلبأ یونین کی سابق رہنما شہلا رشید نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کے مسائل اور مدعوں کو چھوڑ کر حلقے میں کشمیر کے موضوع سمیت 370 پر انتخابات لڑے جارہے ہیں۔

مہاراشٹر میں انتخاب 370 اور کشمیر پر ہورہا ہے

مہاراشٹر میں شہلا رشید کے علاوہ عمر خالد اور ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ میں کنہیا کمار نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔

شہلا رشید نے سوال کیا کہ میڈیا اسٹوڈیو میں بیٹھ کر بتایا جارہا ہے کشمیر کے عوام بہت خوش ہیں تو کوئی بتائے کرفیو کیوں لگایا گیا ٹیلی کام اور انٹرنیٹ پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول کالج کیوں بند ہیں؟

اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں لوگ کیوں مر رہے ہیں کشمیر میں ماؤں سے ان کے بچوں کو کیوں چھینا جارہا بچوں کو جیل میں ڈال دیا جارہا ہے یہ بی جے پی کا وکاس کا ماڈل ہے اور ''نریندر مودی وکاس نہیں وناش پروش ہے۔

واضھ رہے کہ مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں جے این یو طلبأ یونین کے سابق رہنماؤں نے اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے خطاب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details