اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Coronavirus: کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے ضلع کلکٹرز کو ہدایات جاری - مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ چین اور کوریا میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرکز نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاست کے سکریٹری کو خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں جس کے بعد ریاستی حکومت نے متعلقہ ضلع کلکٹرس کو مرکز کی ہدایات بھیجی ہے۔ District Collectors Instructed Regarding Corona

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے

By

Published : Mar 20, 2022, 5:49 PM IST

کورونا کی چوتھی لہر کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے مہاراشٹر حکومت کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ساتھ ہی مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کی چوتھی لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اسی لیے احتیاطی اقدامات پر ضلع انتظامیہ نظر رکھے۔ District Collectors Instructed Regarding Fourth wave of Corona

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے

دنیا کے کچھ ممالک میں ایک بار پھر کورونا وبا اپنے پیر پسار رہی ہے اس سے کئی سارے ممالک میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا کے کئی حصوں میں کورونا وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چین میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

اس طرح کا بیان مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے جالنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دیا۔

وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ چین اور کوریا میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرکز نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاست کے سکریٹری کو خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں جس کے بعد ریاستی حکومت نے متعلقہ ضلع کلکٹرس کو مرکز کی ہدایات بھیجی ہے۔

راجیش ٹوپے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس نازک صورتحال میں احتیاط برتنے کے لیے تمام ضلع کلکٹرز کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details