اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2020, 12:03 PM IST

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت

کورونا وائرس کا قہر ساری دنیا میں پھیلتا جارہا ہے اور اس وائرس کی وجہ سے اموات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Maharashtra: COVID-19 patient passes away
مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت

ریاست مہاراشٹرا میں اس وبا سے متاثرہ ایک شخص موت ہوگئی جس کے بعد ریاستی حکومت نے احتیاطی اقدامات کو سخت کردیا ہے۔

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت

ممبئی کے کستوربا ہسپتال میں کوویڈ 19 سے متاثرہ شخص کی موت کے بعد بھارت میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں اس شخص کو ہندوجا ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا اور کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد اسے کستوربا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے ہونے والی یہ پہلی موت ہے۔

مہاراشٹرا حکومت نے ریاست کے تمام بڑے مذہبی مقامات کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شردی میں واقع سائی بابا کی مندر کو بھی غیرمعینہ مدت کےلیے عقیدتمنوں کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 127 کیسس مثبت پائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details