اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات 53000 سے متجاوز

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ہفتےکے روز 1,053 کی مزید کمی ہوئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا
مہاراشٹر میں کورونا

By

Published : Jan 2, 2021, 10:38 PM IST

اب مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 53,137 رہ گئے ہیں۔

ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3,218 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 19,38,854 پو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 2,110 اور مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18,34,935 ہو گئی ہے اور 51 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اب ریاست میں مرنےو الوں کی تعداد اعداد و شمار 49,631 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: کورونا ٹیکہ کاری کے آزمائشی مراحل کا آغاز

ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 94.64 فیصد پہنچ گئی جب کہ شرح اموات 2.56 فیصد ہے۔

غورطلب ہے کہ مہاراشٹر، ملک میں کورونا سے متاثر ہونے، صحت یاب ہونے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details