اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملے 2.80لاکھ کے قریب - کووڈ۔19 اپڈیٹ مہاراشٹر

ملک میں کورونا وائرس وبا سے سب بری طرح متاثر ہیں، مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 22,084 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد سنیچر کی رات بڑھ کر دس لاکھ سے زیادہ 10.37لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔

coronavirus
علامتی تصویر

By

Published : Sep 12, 2020, 10:48 PM IST

تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات کا اعدادو شمار 2.80لاکھ کے قریب پہنچ گیا۔ ریاست میں اس دوران نئے معاملا ت کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی اور اس دوران 13,489مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعدا د 7.28لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک10,37,765لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں اور 391 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29,115ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7,28,512ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details