گذشتہ ماہ محکمہ صحت کے ماتحت کارکنان نے تربیت حاصل کرنے کے بعد کورونا ٹیکہ کاری کو آزمائشی مراحل سے گزارا جو کہ ابتدائی طور پر نندوربار، ناگپور اور پونے کے متعدد مقامات پر دئیے جائیں گے۔
راجیش ٹوپے نے کہا کہ آزمائشی مراحل کے ذریعے ویکسی نیشن کے اصل پروگرام کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جارہی ہیں نیز اسے انتہائی آسانی اور مکمل حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ کورونا کا ٹیکہ حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا نہیں ہوسکتے اور وہ کووڈ پروٹوکول کو توڑ سکتے ہیں۔ انہیں احتیاطی دوا لینے کے بعد بھی ہمیشہ کی طرح ماسک، صفائی، جسمانی دوری کے اصولوں وغیرہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔