اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا ریکوری شرح میں بہتری - مہاراشٹر میںکورونا ریکوری شرح میں بہتری

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر مہاراشٹر میں اب اس وبا سے ریکوری شرح میں بہتری درج کی گئی ہے۔

ریاست میں اس مدت میں 6484 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 194253 ہوگئی ہے
ریاست میں اس مدت میں 6484 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 194253 ہوگئی ہے

By

Published : Jul 23, 2020, 10:17 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں دن بدن حالت خراب ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9895 ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کی رات بڑھ کر 3.47 لاکھ کے پار پہنچ گئی۔

ریاست میں اس مدت میں 6484 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 194253 ہوگئی ہے

اب راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی ریکوری شرح میں پھر سے بہتری آنی شروع ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 347502 لوگ اس وباکی زد میں آئے ہیں، اس دوران 298 مزید لوگوں کی اس سے موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12854 ہوگئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر مہاراشٹر میں اب اس وبا سے ریکوری شرح میں بہتری درج کی گئی ہے

واضح رہے کہ ریاست میں اس مدت میں 6484 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 194253 ہوگئی ہے۔

ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بدھ کو کم ہوکر 55.61 فیصد پر آگئی تھی جو جمعرات کو بڑھ کر 55.89 فیصد پر آگئی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی ریکوری شرح میں پھر سے بہتری آنی شروع ہوگئی ہے

کورونا مریضوں کی موت کی شرح کم ہوکر آج 3.69 فیصد پر آگئی جو بدھ کو بڑھ کر 3.83 فیصد ہوگئی تھی۔

اطلاع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 136980ہے اور تمام مریضوں کا مختلف ہسپتالز میں علاج چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details