ممبئی: اڈانی تنازعہ معاملے پر نریندر مودی حکومت کی خاموشی کے خلاف مہاراشٹر کانگریس پیر کو ایک مورچہ نکال کر راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔ مہاراشٹر ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے صنعت کار اڈانی پر خصوصی مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی خاص مہربانی کی وجہ سے ایل آئی سی نے من مانے طریقے سے لوگوں کے کروڑوں روپے اڈانی کی کمپنیوں میں لگائے ہیں۔ پٹولے نے کہا کہ اب جب اڈانی گروپ میں مالی گھپلے کے انکشاف سے یہ ثابت ہو گیا ہے تو عوام کی محنت کی کمائی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی آمریت کی وجہ سے ملک مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ مودی حکومت نے عوام کا پیسہ اڈانی کو دے کر انہیں مالی بحران میں ڈالنے کا کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Hindenburg Adani Row اڈانی گروپ پر مبینہ بدعنونی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج