اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاتما گاندھی کے نظریات پوری دنیا کے لیے باعث تحریک ہیں' - مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ

مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ یہاں کانگریس کمیٹی کی جانب سے بابائے قوم مہاتماگاندھی کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ
مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ

By

Published : Jan 30, 2020, 6:48 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:43 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم وفات کے موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھورات نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے نظریات کو پوری دنیا کے لیے باعث تحریک بتایا اور کہا کہ باپو کے عدم تشدد کے نظریات پر چل کر ہی ملک ترقی کے منزل کو پاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بابائے قوم مہاتما گاندھی نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کی شناخت قائم کی۔ سچائی وعدم تشدد کے ذریعے عوامی تحریک کھڑی کرکے انہوں نے ملک کو آزادی دلائی۔ چمپارن میں کسانوں کے لیے ستیہ گرہ، عدم تعاون تحریک ، نمک ستیہ گرہ ، 1942میں واپس جاؤ تحریک جیسے کئی تحریکوں کی انہوں نے قیادت کی۔ قناعت وقربانی کی تعلیم دینے والے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے نظریات کی آج پوری دنیا کو اشد ضرورت تو ہے ہی، ان کی زندگی ہمارے لیے مستقل تحریک کا باعث ہے'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:43 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details