اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کانگریس اور این سی پی میں سیٹوں کی تقسیم

ریاست مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 نشستوں کی تقسیم کے لیے کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور چھوٹی پارٹیوں کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

congress

By

Published : Mar 23, 2019, 7:33 PM IST

Updated : Mar 23, 2019, 7:53 PM IST


ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے نشستوں کی تقسیم کے تعلق سے بتایا کہ ' کانگریس 24، این سی پی 20، بہوجن وکاس آگھاڑی ایک، سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا دو اور یوا سوابھیمانی پکش ایک نشست پر انتخاب لڑے گی۔

این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لینے کے اعلان کے ایک روز بعد نشستوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران کانگریس نے 12 اور این سی پی نے 16 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو بی جے پی اور شیو سینا نے مہاراشٹر میں نشستوں کی تقسیم کے تعلق سے سمجھوتہ کر لیا ہے۔

اس کے مطابق بی جے پی 25 اور شیوسینا 23 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ شیوسینا کو 18 نشستوں پر جیت ملی تھی۔

مہاراشٹر میں پہلے چار مرحلوں میں انتخابات ہوں گے اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

Last Updated : Mar 23, 2019, 7:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details