ممبئی: مرکز کی مودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ پہلے سے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہی عوام کو بی جے پی نے ایک بار پھر مہنگائی کے گڈھے میں دھکیل Fuel price hike دیا ہے۔
بی جے پی حکومت نے اسمبلی انتخابات کے دوران پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے قیمتوں میں اضافے کو ملتوی رکھا تھا لیکن جیسے ہی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات مکمل ہوئے بی جے پی نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔ یہ تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کی Maharashtra Congress Criticized BJP ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور خوردنی تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ آج ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہے۔ اس طرح گیس سلنڈر ایک ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے۔ روس سے سستے داموں خام تیل خریدنے کے باوجود ایندھن کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ ڈیزل کی بڑی مقدار میں خرید کرنے والے ریلوے، ایس ٹی کارپوریشنز، پاور پروجیکٹس، سیمنٹ کی فیکٹریوں ومالس کے لئے قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھے گی اور اس کا اثر بالآخر عام آدمی پر ہی پڑے Maharashtra Congress Criticized BJPگا۔ مہنگائی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔