اردو

urdu

ETV Bharat / state

احتیاط برتیں ورنہ لاک ڈاؤن بڑھایا جائے گا: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے روز کہا ہے کہ اگر ریاست کی عوام عالمی وبأ کے درمیان پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے تو ریاست میں لاک ڈاؤن پھر سے نافذ کیا جاسکتا ہے۔

ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے

By

Published : Jun 11, 2020, 9:29 AM IST

Updated : Jun 11, 2020, 9:35 AM IST

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے اور یہاں سب سے زیادہ کیسز اور اموات درج کی گئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اس وبأ سے جلد صحتیاب ہونے والے مریض بھی مہاراشٹر کے ہی ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے تقریباً 95 ہزار سے زائد کیسز پائے گئے ہیں اور تقریباً 3500 مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔

چونکہ ریاست میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اس وبأ سے متاثر مریضوں کی شناخت ہورہی ہے اس لیے اددھو ٹھاکرے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز کہا کہ اگر لوگ پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے تو ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑسکتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ لوکل ٹرینوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا جاچکا ہے اور شٹ ڈاؤن کے سبب کئی لوگ پھر سے اپنی ڈیوٹی نہیں کرپارہے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ حکومت 'مشن اسٹارٹ اگین' کے تحت محتاط قدم اٹھارہی ہے، لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا گیا اور اسے اسی طریقے سے ہٹانا بھی ہوگا کیونکہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

ٹھاکرے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ' اگر لاک ڈاؤن میں نرمی سے خطرہ پیدا ہونے لگے گا تو حکومت دوباررہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ مہاراشٹر کے لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کرررہے ہیں اور ہدایات پر عل کررہے ہیں، انھیں (عوام) یقین ہے کہ حکومت ان کے مفاد کے تئیں کام کررہی ہے'۔

Last Updated : Jun 11, 2020, 9:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details