اورنگ آباد (مہاراشٹر) :بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم پر نشانہ لگاتے ہوئے شیو سینا، ادھو گروپ، کے لیڈر چندکانت کھیرے نے کہا، ’’اے آئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر بھگوت کراد جو اورنگ آباد سے ہیں، اور آپس میں دوست ہیں، ان ہی کا یہ منصوبہ تھا۔ تشدد کے پیچھے مقصد مہاوکاس آگھاڈی ریلی میں خلل پیدا کرنا تھا۔‘‘
ریاست مہاراشٹر کے وزیر علیٰ ایکناتھ شندے نے ہر مذہب کے لوگوں سے ماحول کو پر امن بنانے کی اپیل کی ہے۔ شندے نے کہا ہے کہ لوگ مل جل کر اپنے اپنے تیوہار منائیں، کسی بھی طریقے سے قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ وہیں شیو سینا گروپ کے ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر آمبا داس دانوے نے کہا ہے کہ ’’جو واردات پچھلے دو مہینوں سے کی جا رہی سیاسی تقریروں، سیاسی بھڑکاؤں باتوں کا نتیجہ ہے اور یہ باتیں دونوں جانب سے کی جا رہی ہیں۔ ہم نے اس بارے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ ہم نے تشدد کو لیکر کہا کہ یہ تشدد سیاسی، بڑھکاؤ بیان بازیوں سے لوگوں کو ورغلا کر کیا جائیگا ہم نے پولیس محکمہ کو بیدار کیا تھا۔ پچھلے کچھ وقت سے ایم آئی ایم اور بی جے پی کے لوگ اور وہ غدار جو شیوسینا سے شندے سینا میں شامل ہوئے وہ لوگ بھی اپنی روٹی سینک رہے ہیں انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔