شرد پوار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ جہاں تک این سی پی کا تعلق ہے، ہم نے سی اے اے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ مہاراشٹر میں ہماری مخلوط حکومت ہے اور جلد ہی اس پر ہم بحث کریں گے'۔
سی اے اے پر وزیراعلیٰ کے بیان سے این سی پی کا اختلاف - ٹرمپ کے سامنے کچی آبادیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے متعلق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا پر اپنا نظریہ ہو سکتا ہے لیکن این سی پی اس قانون کے خلاف ہے۔'
سی اے اے پر وزیراعلیٰ کے بیان سے این سی پی کا اختلاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل احمد آباد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کچی آبادیوں کو دیئے گئے انخلا کے حکم کے تعلق سے سوال پوچھنے پر پوار نے کہا کہ 'یہ سوال باطل ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ ٹرمپ کے سامنے کچی آبادیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' گذشتہ پانچ برسوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ بین الاقوامی شخصیات جو بھارت آتی ہیں وہ بھی احمد آباد جاتی ہیں'۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 6:37 PM IST