ممبئی: گزشتہ شب جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں بھی مرکز کے خطوط پر فیصلے لینے کے لیے سرکاری فائلیں چار سطحوں پر بھیجے۔Maharashtra CM Eknath Shinde Says E Office Will Begin From 1st April 2023
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا مرکزی محکمہ( ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری وی سرینواس نے اس سلسلے میں ’ورشا‘ رہائش گاہ پر مسٹر شندے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاست کے چیف سکریٹری مسٹر منو کمار سریواستو، ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر سجاتا سونک اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعلی نے انتظامیہ کو ریاست میں گڈ گورننس مینول کی تیاری میں تعاون کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مہاراشٹرا ملک میں گڈ گورننس انڈیکس میں دوسرے نمبر پر ہے اور اسے پہلے مقام پر لانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔