نامو گیارہ ستری اسکیمات کو لے کر امبداس دانوے نے مخالفت کی اورنگ آباد:وزیر اعظم نریندر مودی کے 73 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹر ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے نامو گیارہ ستری پروگرام منعقد کیے ہیں۔اس منصوبے کے بعد ریاست بھر میں کئی سارے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی ایک ناتھ شندے نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے ہندوستان کو پوری دنیا میں مشہور کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے ملک کو آگے لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس لیے نامو 11 اسکیم پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ جس میں کئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی جس سے مختلف طبقوں کو فائدہ پہنچے گا جن میں کسان، مزدور، قبائلی، طلباء، خواتین، شہروں کو خوبصورت بنانا، مذہبی مقامات کی تزنکاری کرنا بھی شامل ہیں۔ ان سبھی گیارہ مختلف پروگراموں میں 73 عدد کے کام کئے جائیں گے۔
ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ہر ذات کے لوگوں کو ان اسکیموں سے فائدہ ہوگا۔ یہ 11 اسکیم کا پروگرام 1 سال تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 کی وجہ سے ہمارے ملک نے بہت ترقی کر چکا ہے، اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہمارے ملک پر تھیں۔کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا جو 5 ٹریلین کا خواب ہے اسے پورا کرنے کے لیے مہاراشٹر بھی اپنی طرف سے کوشش کروں گا اور ایک ٹریلین کی مہاراشٹر حصہ داری کریں گا۔
یہ بھی پڑھیں:Parliament Special Session 2023 پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی کاروائی آج سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی
دوسری طرف ادھو ٹھاکرے شیوسینا کے اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے نے ریاستی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام اسکیمیں ریاست میں پہلے سے چل رہی ہیں۔ لیکن ریاستی حکومت اپنے سینئر لیڈروں کو خوش کرنے کے لیے پرانی اسکیموں کو نئے نام دے رہی ہے اور مہاراشٹر کے لوگوں کو پاگل سمجھ رہی ہے۔