ممبئی:مہاراشٹر کے ریاستی بورڈ کے علاقائی دفتر کا افتتاح وزیراعلی ایکناتھ شندئے کے ہاتھوں ممبئی میں عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب کے بعد وقف بورڈ کے چیئرمین اور رکن قانون ساز کاؤنسل ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے وقف بورڑ کے علاقائ دفتر کو ممبئ کھولے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا آج یہ دفتر ممبئ میں شروع ہوگیا ہے جس سے وقف کے کاموں میں آسانی ہوگی کیونکہ ریاستی صدر دفتر منترالہہ بھی ممبئ میں موحود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دفتر کے رو سے ممبئ اور اطراف کی عوام کو اب اورنگ آباد میں واقع صدر دفتر جانے کی ضرورت نہں ہونگی ڈاکٹر وجاہت مرزا نے مزہد کہا کہ وقف کے املاک کی حفاظت کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہیں نیز وقف کے کاموں میں شفافیت لانے اور جدید موصلات کا استعمال کئے جانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جو اب مزید موٹر انداز میں کئے جائیں گے۔