اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کی گورنر سے ملاقات

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔

ادھو ٹھاکرے کی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات
ادھو ٹھاکرے کی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات

By

Published : Nov 27, 2019, 11:18 AM IST

ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے اور ریاست میں شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد ، مہا وکاس اگھاڑی کی سربراہی میں حکومت تشکیل دیں گے۔

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایک مکتوب میں کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو جمعرات یعنی 28نومبر 2019 کو ممبئی میں واقع شیواجی پارک میں 18:40 بجے وزیر اعلی کا حلف دلایا جائے گا۔

گذشتہ روز شیوسینا کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اور ادھو ٹھاکرے کو مہا اگھاڑی کے لیڈر کے طور پر گورنر کو مکتوب دیا تھا۔ جس کے بعد بھگت سنگھ کوشیاری نے ہدایت جاری کی۔

منگل کو ٹھاکرے کو متفقہ طور پر مہااگھاڑی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے گذشتہ روز اپنا استعفی گورنر کو پیش پیش کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی جے پی کو فلور ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کم ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ نے بدھ کی شام 5 بجے سے قبل فڑنویس حکومت سے 288 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details