اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے کابینی وزیر کورونا وائرس سے متاثر - ریاستی کابینہ

مہاراشٹر حکومت کے کابینی وزیر و این سی پی رہنما دھننجئے منڈے کورونا وائرس پازیٹیو پائے گئے ہیں ، منڈے ریاستی کابینہ کے تیسرے وزیر ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دھننجئے منڈے
دھننجئے منڈے

By

Published : Jun 12, 2020, 10:27 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے، ادھو ٹھاکرے حکومت کے کابینی وزیر دھننجے منڈے اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر کئی ملازمین بھی اس وبا کے شکار ہوگئے ہیں۔

حالانکہ منڈے بدھ کے روز ریاستی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ میں بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ دھننجے منڈے ٹھاکرے کابینہ کے تیسرے وزیر ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اس سے قبل کابینی وزیر جیتیندر اوہاڑ اور اشوک چوہان بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھےجو صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے یہاں کووڈ-19 کے 97 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبأ کے سبب 46،078 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 3590 ظاہر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details