یہ اطلاع خود انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر دی ہے اور کہا ہے کہ، 'میں کووڈ 19 کے لئے مثبت پایا گیا ہوں۔ فی الحال میں اسپتال میں زیر علاج ہوں نیز میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے جو مجھ سے قریبی رابطے میں آئے ہیں وہ خود اپنی جانچ کروائیں۔ میں اپنے ریاست کے لوگوں کی خدمت کے لئے گھر سے کام کرتا رہوں گا ۔'
مہاراشٹرا: کابینی وزیر بالا صاحب پاٹل کورونا مثبت پائے گئے - مہاراشٹر نیوز
مہاراشٹر کابینہ کے وزیر بالا صاحب پاٹل کورونا وائرس مثبت پائے گئے۔
علامتی تصویر
پاٹل مختلف کابینہ کے وزراء اور اعلی سرکاری حکام کے ساتھ مختلف مواقع کے دوران رابطے میں آئے ہیں۔
بالا صاحب پاٹل سے قبل ریاست کے دیگر کابینی وزراء جتندر آھواڑ، اشوک چوہان، اسلم شیخ اور دہنانجے منڑے بھی مثبت پاے گئے تھے۔