اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Cabinet Expansion: مہاراشٹر میں کابینہ کی توسیع آج، 14 وزراء حلف لے سکتے ہیں

مہاراشٹر میں آج کابینہ کی توسیع ہونے والی ہے۔ حلف برداری کی تقریب آج صبح 11 بجے راج بھون میں ہوگی۔ Maharashtra Cabinet Expansion at 11 am Raj Bhavan today

مہاراشٹر میں کابینہ کی توسیع آج
مہاراشٹر میں کابینہ کی توسیع آج

By

Published : Aug 9, 2022, 8:00 AM IST

مہاراشٹر میں اقتدار کا تختہ الٹنے کے بعد اب کابینہ میں توسیع کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب آج صبح 11 بجے راج بھون میں ہوگی Maharashtra Cabinet Expansion۔ اس کے بعد 10 سے 17 اگست تک مانسون اجلاس ہونے کا امکان ہے۔

ایکناتھ شندے Maharashtra Chief Minister Eknath Shinde نے شیوسینا کے خلاف بغاوت کے بعد 30 جون کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈر دیویندر پھڈنس نے نائب وزیر اعلیٰ Deputy Chief Minister Devendra Fadnavis کے عہدے کا حلف لیا۔ تب سے دونوں دو رکنی کابینہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس پر اپوزیشن مسلسل تنقید کر رہی تھی۔ معلومات کے مطابق دیویندر فڑنویس اور شندے کابینہ کی توسیع کے معاملے کو لے کر حالیہ دنوں میں کئی بار دہلی جا چکے ہیں۔

ویسے کابینہ کی یہ توسیع جو حکومت کے قیام کے 35 دن بعد ہو رہی ہے، اگر باغی ایم ایل اے کی رکنیت کا فیصلہ وقت پر ہو جاتا تو یہ کام بہت پہلے ہو سکتا تھا۔ لیکن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بار بار یہ دلیل دی ہے کہ کابینہ کی اس توسیع میں تاخیر کا حکومت چلانے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اب بھی ریاست کی ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے اور تمام تر زور عوام کی خدمت پر ہے۔

کابینہ میں توسیع کے علاوہ اب شیوسینا کون بنے گا، یہ جنگ بھی زور پکڑنے والی ہے۔ پیر کو شندے اور ادھو دونوں دھڑےکو الیکشن کمیشن Election Commission میں کچھ اہم دستاویزات پیش کرنے تھے۔ لیکن ابھی تک شندے کیمپ سے صرف دستاویزات ہی آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیو سینا کے شنڈے دھڑے نے حلف نامے سے منسلک دستاویزات کے ساتھ مقامی اداروں میں ایم ایل ایز، ایم پیز، کونسلروں کی فہرست کے ساتھ ساتھ مرکزی، ریاستی اور مقامی اکائیوں میں ان کے حامیوں کے دعووں کی فہرست بھی جمع کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details