اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کالی داس کولمبکر پروٹیم اسپیکر - پروٹیم اسپیکر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کالی داس کولمبکر کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔

کالی داس کولمبکر
کالی داس کولمبکر

By

Published : Nov 26, 2019, 7:01 PM IST

پروٹیم اسپیکر کے لیے کالی داس کولمبکر کے ساتھ ساتھ کانگریس کے رہنما بالا صاحب تھورات، بی جے پی کے رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل، ببن راؤ پاچپوتے اور این سی پی کے دلیپ ولسے پاٹل کا نام گشت کر رہا تھا جن میں سے کالی داس کولمبکر کو اس عہدے کے لیے گورنر نے منتخب کیا اور انہوں نے آج حلف بھی لیا۔

بشکریہ ٹویٹر

کالی داس کولمبکر اس وقت وڈالا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی ہیں۔ ایک زمانے میں کولمبکر، نارائن رانے کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے جو اب دیویندر فڑنویس کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔

کالی داس کولمبکر، شروع میں شیوسینا میں تھے۔ شیوسینا سے وہ پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ نارائن رانے کے شیوسینا سے بغاوت کرنے پر انہوں نے بھی شیوسینا کو الوداع کہہ دیا تھا۔

رانے کے کانگریس میں شامل ہونے پر وہ بھی کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

اس کے بعد رانے نے کانگریس چھوڑ کر خود کی سیاسی جماعت بنائی لیکن کولمبکر، کانگریس میں ہی رہے۔ اس کے بعد وہ دیویند فڑنویس کے قریب ہوتے گئے اور آخر کار عین اسمبلی انتخابات سے قبل وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ وہ آٹھویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details