اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر بند، مختلف تنظیموں نے کسانوں کی حمایت کا کیا اعلان - تینوں قوانین واپس لئے جائیں

ملی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لکھیم پور میں جتنی بے دردی سے مبینہ طور پر وزیر کے لڑکے آشیش نے اپنی گاڑی سے کچل کر بے قصور کسانوں کو ہلاک کیا ہے اس وحشت سے شیطان بھی شرما گیا ہوگا۔

مہاراشٹر بند، مختلف تنظیموں نےکسانوں کی حمایت کا اعلان کیا
مہاراشٹر بند، مختلف تنظیموں نےکسانوں کی حمایت کا اعلان کیا

By

Published : Oct 10, 2021, 6:53 PM IST

11 اکتوبر بروز پیر کو بند منایا جائے گا۔ لکھیم پور واقعہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کی وزارت سے برطرفی سے متعلق کسان الائنس میں شامل ملی تنظیمیں، علماء کونسل، امن کمیٹی، جماعت اسلامی، جمیعۃ علماء, جمیعت اہلِحدیث، رضا فاؤنڈیشن، ایس آئی او، مومنٹ فور ہیومن ویلفیئر،آل انڈیا خلافت ہاؤس کمیٹی، لوکانچی شکتی ممبئی، سدبھاؤنا منچ ممبئی، انجمن خدمتِ حُسین نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ملی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لکھیم پور میں جتنی بے دردی سے مبینہ طور پر وزیر کے لڑکے آشیش نے اپنی گاڑی سے کچل کر بے قصور کسانوں کو ہلاک کیا ہے اس وحشت سے شیطان بھی شرما گیا ہوگا۔

ملی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے، چونکہ اجے مشرا کے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے ان کے بیٹے کے خلاف آزادانہ جانچ مشکل ہے اس لئے اجے مشرا کو فوراً وزارت سے ہٹایا جائے۔

پچھلے تقریباً ایک سال سے ملک کے کسان تین کالے قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں اس لئے فوراً تینوں قوانین واپس لئے جائیں۔ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ملک کے تمام طبقات، کسانوں، مزدورں، پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے اور تمام اپوزیشن پارٹیاں اس کے لئے حکومت پر دباؤ بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details