اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر بند: بی جے پی کا ریاستی حکومت پر تنقید - لکھیم پور معاملے کے خلاف مہاراشٹر بند

مہاوکاس آگھاڈی کی جانب سے مہاراشٹر بند کے اعلان کے بعد اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں بی جے پی لیڈر اشیش شیلار نے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بند کے سبب مزدور اور دوسرے طبقے کے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

مہاراشٹر بند:
مہاراشٹر بند:

By

Published : Oct 11, 2021, 3:50 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں آج مہاوکاس کی اتحادی جماعتیں کانگریس، این سی پی اور شیو سینا نے لکھیم پور میں کسانوں پر ہوئے ظلم کے خلاف بند کا اعلان کیا ہے۔ مہا وکاس آگھاڈی حکومت کی آپسی رضا مندی کے بعد ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں کاروبار بند ہیں۔

ممبئی کے کئی مقامات پر مہاوکاس آگھاڈی کے کارکنان نے جبراً دوکانیں بند کروائے ہیں۔ وہیں ریاست کی حزب مخالف جماعت بی جے پی اس بند کے خلاف نظر آرہی ہے۔

بی جے پی لیڈر اشیش شیلار نے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بند کے سبب مزدور اور دوسرے طبقے کے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

لکھیم پور تشدد کے خلاف مہاراشٹر بند

وہیں این سی پی لیڈر نواب ملک نے اس بند کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفتر بند نہیں کیے گئے، لیکن مزدور یونین اور دوسرے سبھی لوگوں نے اس بند کا ساتھ دیتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔

مزید پڑھیں:لکھیم پور تشدد کے خلاف مہاراشٹر بند، بس سروس متاثر

ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بند کا اثر دیکھا جا رہا ہے، بسیں صبح سے بند ہیں۔ بیسٹ بسوں میں شیوسینا کارکنان کے ذریعہ قبضہ کرلیا گیا۔ کولہاپور ضلع میں شیوسینا کے کارکنوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیا۔ بند سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دوران آٹھ بسوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details