اردو

urdu

ETV Bharat / state

جب ہندوؤں نے مسلم نوجوان کی جان بچائی! - ہندو خاندان

ریاست مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں ایک مسلم نوجوان کو دس نوجوانوں نے ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ایک ہندو خاندان کی مداخلت سے اس نوجوان کی جان بچ گئی۔

ہندو خاندان نے ہجومی تشدد کا شکار ہونے سے نوجوان کو بچایا، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 20, 2019, 12:45 PM IST

Updated : Jul 20, 2019, 3:29 PM IST

یہ واقعہ ہڑکو این تیرہ علاقے میں پیش آیا جو کہ اکثریتی علاقہ کہلاتا ہے، ایم آئی ایم اور نوجوانوں کی مداخلت کے بعد پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کیا ہے۔

ہندو خاندان نے ہجومی تشدد کا شکار ہونے سے نوجوان کو بچایا، متعلقہ ویڈیو
عمران کٹ کٹ گیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں ویٹر کی حیثیت سے کام کرتا ہے، عمران کے مطابق وہ رات میں ساڑھے بارہ بجے اپنی موٹرسائیکل پر مظفر نگر جارہا تھا اس دوران ہڑکو این تیرہ علاقے میں آٹھ دس نوجوانوں نے اس کی گاڑی روک کر جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا، اس دوران عمران کی چیخ پکار سن کر مقامی گنیش بھاؤ منڈپ والے اور ان کے افراد خاندان باہر نکلے اور شور مچایا جس کی وجہ سے حملہ آور عمران کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیگم پورہ پولیس اسٹیشن میں نوجوانوں کا ہجوم امڈ پڑا اور شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تاہم ایم آئی ایم کی لیگل سیل ٹیم اور پولیس کی بروقت کارروائی سے حالات قابو میں آگیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور شکایت کی تصدیق کی جارہی ہے، تاہم اس طرح کے واقعات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس معاملے کی جانچ کرائم برانچ کررہی ہے ۔ مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں ہجومی تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جن میں پہلا واقعہ پونے میں محسن شیخ کے قتل کی صورت میں سامنے آیا تھا، لیکن اورنگ آباد میں ہجومی تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ تاہم گینش بھاؤ نامی ہندو خاندان نے آگے بڑھ کر جو جرات اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ اس کی پورے شہر میں ستائش ہو رہی ہے۔
Last Updated : Jul 20, 2019, 3:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details