اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی:عسکریت پسند کی گرفتاری سےمتعلق، اے ٹی ایس سربراہ کی پریس کانفرنس

مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ کے سربراہ ونیت اگروال نے بتایا کہ ممبئی کے دھاراوی جھوپڑپٹی میں مقیم مبینہ عسکریت پسند جان محمد شیخ عرف سمیر کالیا کو دہلی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے، لیکن وہ اے ٹی ایس کے زیر نگرانی تھا اور گزشتہ 20 برس سے ڈی کمپنی کےلئے کام کرتا تھا۔

عسکریت پسند کی گرفتاری سےمتعلق، اے ٹی ایس سربراہ کی پریس کانفرنس
عسکریت پسند کی گرفتاری سےمتعلق، اے ٹی ایس سربراہ کی پریس کانفرنس

By

Published : Sep 15, 2021, 10:43 PM IST

ملک کےمختلف گوشوں میں بم دھماکوں اور تخریبی کارروائی کی سازش کے الزام میں گرفتار 6مشتبہ عسکریت پسند بشمول ممبئی کا عسکریت پسند جان محمد عرف سمیر کالیا کے ملوث ہونے کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس سمیت پولیس بھی الرٹ ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں ممبئی میں اے ٹی ایس دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ کے سربراہ ونیت اگروال نے بتایا کہ ممبئی کے دھاراوی جھوپڑپٹی میں مقیم مبینہ عسکریت پسند جان محمد شیخ عرف سمیر کالیا کو دہلی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے، لیکن وہ اے ٹی ایس کے زیر نگرانی تھا اور گزشتہ 20 برس سے ڈی کمپنی کےلئے کام کرتا تھا اس پر 2009میں پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کا بھی کیس درج ہے اس کے ساتھ دھاراوی پولیس اسٹیشن میں بھی مارپیٹ کا مقدمہ درج ہے۔

عسکریت پسند کی گرفتاری سےمتعلق، اے ٹی ایس سربراہ کی پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں:ساکی ناکہ جنسی زیادتی کیس: ممبئی پولیس کمشنر کی پریس کانفرنس

ملزم کی معاشی حالت ٹھیک نہیں تھی لیکن وہ مسلسل ڈی کمپنی کے رابطے میں تھا اس لئے اے ٹی ایس بھی اس پر نظر رکھ رہی تھی، 9 ستمبر کو اسے دہلی جانا تھا لیکن ٹکٹ نہیں ملی اس کے بعد اس نے 10 کو پیسہ ٹرانفسر کروایا اور 13 کو ویٹنگ لسٹ میں گولڈن ٹیمپل کی ٹکٹ حاصل کی اور پھر یہ کنفرم بھی ہوگئی اسے نظام الدین جانا تھا لیکن پولیس نے اسے کوٹہ راجستھان میں ہی گرفتار کر لیا۔

ممبئی میں مقیم ڈی کمپنی اور داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا رابطہ کار جان محمد کی گرفتاری کے بعد صحافیوں نے اے ٹی ایس سے سوال کیا کہ ممبئی میں رہنے والے شخص کو دہلی اسپیشل سیل گرفتار کر تی ہے اور اے ٹی ایس اس سے لاعلم ہےکیا یہ اے ٹی ایس کی ناکامی کا نتیجہ نہیں ہے تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ اے ٹی ایس اس پر مسلسل نگرانی کر رہی تھی لیکن اے ٹی ایس کا کیس نہیں تھا جس میں اسے گرفتار کیا گیا ہے وہ دہلی کا کیس ہے اس لئے ہم نے ایف آئی آر کاپی طلب کی ہے اس پر ممبئی میں جو بھی کیس درج کئے گئے ہیں اس کی بھی اے ٹی ایس اب مطالعہ کے بعد تفتیش کرےگی۔

ملزم پر فائرنگ کا کیس بھی درج ہے۔ اے ٹی ایس سر براہ نے اس معاملے میں مزیدکچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اے ٹی ایس انڈرورلڈ اور دہشت گردوں پر نظر رکھ رہی ہے اور مسلسل کارروائی بھی جاری ہے جبکہ کئی آپریشن خفیہ ہوتے ہیں جسے عام نہیں کیا جاسکتا۔

اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال نے کہا کہ جان محمد کے اہل خانہ سے بھی اے ٹی ایس نے بات کی ہے لیکن وہ اس کی سر گرمی سے لاعلم تھے۔ جان محمد نے ایک ٹیکسی بھی قرض پر لیا تھا لیکن قرض کی ادائیگی نہ کر نے کی صورت میں بینک نے اس کی ٹیکسی ضبط کر لی تھی اب اس نے قرض پر موٹر سائیکل بھی لی تھی وہ ڈرائیونگ بھی کیا کرتا تھا لیکن اس کے باوجو د وہ مالی بدحالی کا شکار تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details