اگست 2018 میں اس معاملے میں 12 ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پرتاپ ہاجرہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔
ممبئی: شدت پسندانہ سرگرمیوں میں مطلوب ملزم گرفتار - pratap hajra
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافات میں واقع نالا سوپارا کے آرمس ہال، سن برگ فیسٹیول 2017 میں دھماکے کی سازش رچنے والے ملزم پرتاپ ہاجرہ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے مغربی بنگال سے گرفتار کیا۔
مہاراشٹر اے ٹی ایس
پرتاپ ہاجرہ پر الزام ہے کہ اس نے کئی ملزمان کو بم بنانے کی تربیت دی تھی۔
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے مغربی بنگال پولیس کی مدد سے پرتاپ ہاجرہ کو 20 جنوری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے اسے 30 جنوری تک ریمانڈ میں بھیجا ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 3:45 AM IST