اردو

urdu

ETV Bharat / state

Old Tree Falls On Tin Shed ٹین شیڈ پر درخت گرنے سے سات افراد ہلاک، 30 زخمی

مہاراشٹر کے اکولہ میں ایک پرانا درخت ٹین شیڈ پر گر گیا جس میں سات عقیدت مندوں کی موت ہوگئی ہے، جب کہ 30 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ تمام عقیدت مند ضلع اکولہ کے پارس میں ایک ٹین شیڈ کے نیچے مذہبی تقریب کے لیے جمع ہوئے تھے۔

شیڈ پر درخت گرنے سے سات افراد ہلاک
شیڈ پر درخت گرنے سے سات افراد ہلاک

By

Published : Apr 10, 2023, 8:56 AM IST

شیڈ پر درخت گرنے سے سات افراد ہلاک

اکولہ: مہاراشٹر کے ضلع اکولہ کے پارس میں اتوار کو ایک پرانا درخت ٹین شیڈ پر گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اکولہ کی کلکٹر نیما اروڑہ نے بتایا کہ ایک پرانا درخت ٹین شیڈ پر گرا تو وہاں شیڈ کے نیچے 40 افراد موجود تھے۔ جن میں سے 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ تقریباً 30 لوگ زخمی ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تمام عقیدت مند اکولہ ضلع کے پارس میں ایک مذہبی تقریب کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ضلع میں گزشتہ چار دنوں سے جاری غیر موسمی بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ تیز ہوا کے باعث پیش آیا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد محکمہ ریونیو اور پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امدادی کام شروع کیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے سات افراد میں سے چار کی شناخت اوما مہیندر کھروڑے (عمر 50 سال، مو فیکاری، دیپ نگر سب ڈسٹرکٹ بھساول ضلع جلگاؤں)، پاروتی بائی مہادیو سشیر (عمر 55 سال، بھالےگاؤں بازار سب ڈسٹرکٹ کھامگاؤں ضلع بلڈانہ)، اتل شریرام آسرے (عمر 35 سال، من. بابھوڑ گاؤں ضلع اکولہ)، مرلیدھر بلونت امبارکھانے (عمر 55 سال، پارس تعلقہ بالاپور ضلع اکولہ) کے طور پر ہوئی ہے جب کہ دیگر تین ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوئی پائی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی فڑنویس نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ اکولہ ضلع کے پارس میں ایک مذہبی تقریب کے لیے جمع ہونے والے کچھ لوگوں کے ٹین شیڈ پر درخت گرنے سے کچھ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے۔ میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لئے انہیں فورا ہسپتال میں داخل کرایا۔ ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ زخمیوں کے علاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ کچھ زخمیوں کو ضلع جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور معمولی زخمیوں کا بالاپور میں علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاستی حکومت اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Three killed Due to Rain مہاراشٹر میں غیر موسمی بارشوں سے تین افراد کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details