اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی: شہریت ترمیمی قانون پر ہنگامہ - مہاراشٹر اسمبلی: شہریت ترمیمی قانون پر ہنگامہ

ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں جاری اسمبلی اجلاس کے تیسرے روز پوائنٹ آف آرڈر کے ذریعے اراکین اسمبلی اشوک چوہان،امین پٹیل، جتندر آہواڑ اور دیگر نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے شہری ترمیمی قانون پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے غیر آئینی اور غیر قانونی بتایا۔

مہاراشٹر اسمبلی
مہاراشٹر اسمبلی

By

Published : Dec 18, 2019, 8:10 PM IST

اس کے ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مہاراشٹر حکومت سیاہ قانون کو کسی بھی حالت میں مہاراشٹر میں نافذ نہ ہونے دیں۔

اسی دوران بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے برسراقتدار جماعت کو دراندازوں کا دلال تک کہہ دیا۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے اس قانون کو فوری طور پر ریاست میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس قانون کو فوری طور پر ریاست میں نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے برسراقتدار جماعت پر سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ شیوسینا اپنی ہمنوا سیاسی پارٹی کے ہاتھوں کٹ پتلی بنی ہوئی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اشوک چوہان نے کہا کہ 'مرکزی حکومت شہری ترمیمی بل لاکر ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنا چاہتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پورے ملک میں اس قانون کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کیے جارہے ہیں لہٰذا مہاراشٹر حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ کرے کہ اس قانون کو ریاست میں نافذ نہ کیا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details