ممبئی، نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کے دن مہاراشٹر بحران پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اپنے فیصلہ میں عدالت نے گورنر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ گورنر نے ادھو ٹھاکرے حکومت کو جمعرات کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن دوسری طرف ادھو ٹھاکرے نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ ان کے استعفیٰ کے بعد اب آج کوئی فلور ٹیسٹ نہیں ہوگا No Floor Test in Maharashtra Assembly کیوں کہ فلور ٹیسٹ کی اب کوئی ضرورت باقی نہیں رہ گئی ہے۔ اس کے بعد اب قیاس آرائیاں تیز ہے کہ سابق وزیراعلیٰ فڈنویس جمعہ کو لے حلف سکتے ہیں۔ Maharashtra Assembly Floor Test Canceled
مہاراشٹر میں سیاسی بحران اب ایک اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو مہاراشٹر کے گورنر کے اس فیصلے کو برقرار رکھا، جس میں انہوں نے ادھو حکومت کو جمعرات کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ گورنر کے فیصلے کو نہیں روک رہی ہے۔ دوسری طرف ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد کوئی فلور ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ Uddhav Thackeray Resigns After SC Refuse Floor Test
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے آج ہونے والے فلور ٹیسٹ کے خلاف شیوسینا کے چیف وہپ سنیل پربھو کی عرضی پر تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک سماعت کی۔ پھر اس نے اپنا حکم محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران، پربھو نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں جمعرات (30 جون) کو مہا وکاس اگھاڑی (MVA) حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے مہاراشٹر کے گورنر کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا۔ ایوان اور اسپیکر اسمبلی سے حمایت واپس لینے والوں کو نااہل قرار دینے کا کہا ہے۔
کیا گورنر کو فلور ٹیسٹ کا انتظار کرنا چاہئے؟