اردو

urdu

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: رہنماؤں کی مہاریلیاں

By

Published : Oct 13, 2019, 11:16 AM IST

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر آج وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت کئی قد آور رہنما ریاست کے مختلف حلقۂ اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے مد نظر ملک کے نمایاں رہنما ریاست میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی تشہیر کے لیے میٹنگ، دورے اور مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

آج اتوار 13 اکتوبر کو ریاست بھر کے مختلف حلقۂ اسمبلی میں ملک و ریاست کے قدآور رہنما انتخابی تشہیر کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج جلگاؤں میں 11.30 بجے انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد وہ بھنڈارا اور ساکولی میں بھی انتخابی جلسوں سےخطاب کریں گے۔

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی آج دو دوپہر دو بجے لاتور اوسا حلقۂ اسمبلی میں جلسہ سے خطاب کریں گے اس کے بعد وہ ممبئی کے دھاراوی علاقے میں اپنے دوسرے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار ضلع جلگاؤں کے تعلقہ جامنیر میں ایک انتخابی ریلی سے چار بجے خطاب کریں گے اور اس کے بعد چھ بجے وہ ضلع چالیس گاؤں میں انتخابی تشہیر کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پونے میں ایک روڈ شو کریں گے۔

جبکہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ حلقۂ اسمبلی امرکھیڑ سے بی جے پی امیدوار نامدیو سسانے کے لیے آج صبح 10بجے ضلع پریشد گراؤنڈ پر عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد یوگی دو بجے لاتور ادگیر میں ریلی سے خطاب کریں گے۔

شیوسینا کے صدر اددھو ٹھاکرے آج ضلع اورنگ آباد میں خطاب کریں گے، سلوڑ ، پربھنی اور دیگر اسمبلی حلقوں میں بھی اددھو ٹھاکرے خطاب کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس آج بلڈانہ میں تین مختلف ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی آج جلگاؤں کے فیض پور میں دوپہر دو بجے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

اسی طرح سے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے شام 6.30 بجے دہیسر میں ریلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد 7.30 بجے وہ ملاڈ میں دوسری ریلی سے خطاب کریں گے۔

ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر آج شام سات بجے ضلع بیڑ سے پارٹی کے امیدوار اشوک ہنگے کی انتخابی تشہیر کے لیے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details