اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹ دیجیے مفت کتاب لیجیے

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں رائے دہندگان کو ووٹنگ کرنے کی جانب لیے راغب کرنے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مرزاعبدالقیوم ندوی نے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔

ووٹ کے لیے بیداری کے لیے منفرد قدم

By

Published : Oct 21, 2019, 11:39 PM IST

مرزا عبدالقیوم اورنگ آباد شہر کے ایک معروف سماجی کارکن اور کتب فروش ہیں جو مسلم بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

ووٹ کے لیے بیداری کے لیے منفرد قدم، ویڈیو

اس بار بھی انھوں نے شہر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ انھوں نے خاص کر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ' ووٹ دیجیے اور جتاب لیجیے'۔

واضح رہے کہ مرزا عبدالقیوم یہ کام گزشتہ پارلیمانی انتخابات سے انجام دے رہے ہیں۔ اور آج اور مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں بھی انھوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔

ابھی تک سیکڑوں ووٹروں نے ووٹ ڈال کر مرزا عبدالقیوم سے کتاب حاصل کی ہیں۔ یہ کتابیں ملک کے مجاہد آزادی اور قومی تہواروں پر مبنی ہے۔ اب تک سیکڑوں کتابیں خواتین، نوجوان اور بزرگ ووٹرز میں تقسیم کی گئی ہے۔

مرزا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ' 2019 کے اسمبلی انتخابات میں انھوں نے پہلی بار ووٹنگ کررہے نوجوانوں کو ہدف بنایا تاکہ وہ اپنے جمہوری حق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکیں کہ ملک کو آزاد کرانے میں مجاہدین آزادی کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details