اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک: شیوسینا کے 36 کارپوریٹرز کا استعفیٰ - مہاراشٹر میں شیوسینا کی مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہے

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا کی مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہے، چند روز میں مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی لیکن اس سے قبل شیوسینا کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

شیوسینا کے 36 کارپوریٹرز کا استعفیٰ

By

Published : Oct 15, 2019, 6:12 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ریاستی وزیر گریش مہاجن، شیوسینا کے باغی میونسپل کارپوریٹرز کو منانے میں ناکام رہے۔

ناسک مغرب کی اسمبلی نشست بی جے پی کو دینے کی وجہ سے موجودہ رکن اسمبلی سیما ہیرے کے خلاف شیوسینا کے گروپ لیڈر نے بغاوت کر دی ہے۔

شیوسینا کے سینیئر رہنما، ناسک میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور دیگر 36 میونسپل کارپوریٹررز نے بی جے پی پر دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا جس سے بی جے پی کی امیدوار سیما ہیرے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ان 36 کارپوریٹرز سمیت 2 مہانگر پرمکھ اور 350 عہدیداروں نے استعفیٰ دیا۔

ناسک مغرب اسمبلی حلقے سے ولاس شندے کے بھاری ووٹوں سے کامیاب ہونے کی توقع اجے بورستے نے ظاہر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details