اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاست میں دوبارہ شیوسینا بی جے پی کی حکومت بنے گی' - مالیگاؤں آوٹر اسمبلی حلقہ

ریاست مہاراشٹر میں انتخابی مہم کا شور تو ختم ہو گیا ہے اور اب امیدوار پولنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔

شیو سینا اور بی جے پی اتحاد کے نامزد امیدوار داد بھسے

By

Published : Oct 20, 2019, 7:14 PM IST

مالیگاؤں آوٹر اسمبلی حلقہ کے شیو سینا اور بی جے پی اتحاد کے نامزد امیدوار داد بھسے نے گزشتہ روز سنگمیشور علاقے کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی۔

شیو سینا اور بی جے پی اتحاد کے نامزد امیدوار داد بھسے ، ویڈیو
شیوسینا بی جے پی اتحاد کے امیدوار دادا بھسے نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سےبات کے دوران دعوی کیا کہ اس مرتبہ بھی ریاست شیوسینا بی جے پی کی حکومت بنے گی اور یہ اتحاد 250 سے زائد نشستوں پر قبضہ کرے گا۔دادا بھسے 15 برسوں سے ایم اے ایل ہیں جبکہ گزشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں دیہی ترقیاتی وزیر کا عہدہ دیا گیا تھا۔انہوں نے اپنا پہلا الیکشن بطور آزاد امیدوار لڑا تھا اس کے بعد لگاتار دو مرتبہ شیوسینا کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ اس بار انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

مالیگاؤں آوٹر حلقہ اسمبلی سے دادا بھسے کے مقابل کانگریس این سی پی متحدہ محاذ سے ڈاکٹر تشار شیواڑے کو امیدواری دی گئی ہے، تشار شیواڑے پہلی مرتبہ اسبملی الیکشن میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر تشار شیواڑے ناسک ضلع کے معروف تعلیمی ادارہ مراٹھا ودیا پرسارک کے ڈائریکٹر ہیں اور سماجی و تعلیمی شعبوں میں اپنی بے لوث خدمات کے لیے مشہور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details