انتخابی نتائج کے بعد شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار میں ففٹی ففٹی کا فارمولا اپنائے یعنی دھائی برس بی جے پی کا اور ڈھائی برس شیوسینا کا وزیراعلی ہو۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے سنہ 2014 میں 122 نشستیں ملی تھیں اس کے علاوہ شیوسینا کو بھی 7 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے اور اسے حالیہ انتخابات میں 56 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ انتخابات میں یہ تعداد 63 تھی۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اکثریت حاصل کر چکی این ڈی اے کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی ریاست میں حلیف جماعت شیوسینا اپنی شرائط سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب شیوسینا کے نو منتخب رکن اسمبلی پرتاپ سرنائیک نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ہمیں ان کی تجاویز کے بارے میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائے کہ وہ اقتدار میں نصف نصف حصے داری کرے گی۔