اورنگ آباد میں انتخابی مہم کے دوران ابو عاصم اعظمی نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ این آر سی کے نام پر مسلمانوں کو ڈرانے کا کام کر رہے ہیں۔
'ملک کا دستور بدلنے کی سازش جاری ہے، نیا آئین لکھا جارہا ہے تا کہ بابا صاحب امبیڈکر کے دستور کو تبدیل کیا جا سکے' ان باتوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نےکیا۔