اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹھاکرے خاندان کے پہلے فرد - aditya thakray

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ قسمت آزمائی کرنے والے ٹھاکرے خاندان کے چشم و چراغ جواں سال آدتیہ ٹھاکرے نے ورلی حلقہ اسمبلی سے شاندار جیت درج کی۔

آدتیہ ٹھاکرے

By

Published : Oct 24, 2019, 4:48 PM IST

مہاراشٹر میں شیوسینا کے قیام کے بعد ٹھاکرے خاندان سے آدتیہ ٹھاکرے پہلے فرد ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی۔

آدتیہ ٹھاکرے نے ورلی حلقہ اسمبلی سے انتخابات میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 65 ہزار 188 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل این سی پی کے رہنما ایڈوکیٹ داکٹر سریش مانے کو محض 13 ہزار 903 ووٹ ملے۔

آدتیہ ٹھاکرے

واضح رہے کہ آدتیہ ٹھاکرے اپنے خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے الیکشن لڑا ہے۔

آدتیہ شیوسینا کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں، انہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details