ریاست بھر میں لاکھوں افراد اس بات کے منتظر تھے کہ کب ایس ٹی بسیں شروع ہوںگی اور وہ اپنی ضروریات کے مطابق بیرون ضلع سفر کر سکیں گے۔ ۔ریاست بھر میں ایس ٹی بسوں کے شروع کرنے کا اعلان وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب نے ایک پریس کانفرس میں کیا۔
کورونا وائرس وباء کے پیش نظر ریاست میں لاگو حکم امتناع کے نتیجے میں گزشتہ کئی ماہ سے ایس ٹی بسیں پوری طرح سے بند تھیں۔ جس کے باعث بیرونِ اضلاع سفر کے خواہشمندوں کو بڑی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان کی اس پریشانی کو دور کرنے، نیز ایس ٹی محمکہ کو ہورہے نقصان کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ایس ٹی کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسافرین کے لیے سب سے بڑی راحت اور سہولت کا پہلو یہ ہے کہ اب ایس ٹی بس میں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کی کوئی اجازت۔ کسی بھی طرح کا کوئی پاس ، ای پاس وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔