این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اجلاس میں اجیت پوار کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جس کی تمام نو منتخب ارکان اسمبلی متقفہ طور تائید کی۔
قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب ہونے کے بعد اجیت پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں توقع کے مطابق نتائج نہیں آئے تھے لیکن اسمبلی انتخابات میں عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔