اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی خبریں پھیلانے پر601 رپورٹ درج - مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا وائرس

ٹوئٹر پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے 19 رپورٹ بھی درج کئے گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر غلط معلومات ڈالنے کے پانچ معاملے اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے یوٹیوب، آڈیو کلپس وغیرہ کے غلط استعمال کے 68 رپورٹ درج کے گئے ہیں۔

مہاراشٹر:لاک ڈاؤن کے دوران فرضی خبریں پھیلانے کے 601 رپورٹ درج
مہاراشٹر:لاک ڈاؤن کے دوران فرضی خبریں پھیلانے کے 601 رپورٹ درج

By

Published : Aug 18, 2020, 1:26 PM IST

مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سائبر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط معلومات پھیلانے کے سلسلہ میں 601 رپورٹ کئے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے ان واقعات کے کئے گئے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے 219 اشتعال انگیز معاملہ واٹس ایپ کے ذریعہ پھیلانے کی وجہ سے درج کیے گئے ہیں جبکہ 262 معاملے فیس بک پر جارحانہ پوسٹس شیئر کرنے کی پاداش میں درج کیے گئے اور ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنے کے جرم میں 28 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے 19 رپورٹ بھی درج کئے گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر غلط معلومات ڈالنے کے پانچ معاملے اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے یوٹیوب، آڈیو کلپس وغیرہ کے غلط استعمال کے 68 رپورٹ درج کے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیرلینڈ کے فیس بک افسر نے ممبئی کے ایک نوجوان کی جان کیسے بچائی؟

محکمہ کے مطابق 'ان تمام واقعات میں شامل اب تک 299 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے 136 قابل اعتراض پوسٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details