پالگھر پولیس کے ترجمان سچن نواڈکر نے بتایا کہ ، "محکمہ جاتی تفتیش کے بعد ، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر آنندراو کالے کو معزولی کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھیوں اسسٹنٹ سب انسپکٹر روی سالونکے اور کانسٹیبل نریش ڈھودی کو لازمی طور پر خدمات سے سبکدوش کر دیا گیا"
اس کے علاوہ ، دیگر 16 افراد کو بھی مختلف طریقوں سے سزا دی گئی ہے جیسے کہ ان کی ترقی پر روک، تنخواہ میں ہونے والے سالانہ اضافہ پر روک اور ایک مخصوص مدت کے لئے تنخواہیں روک وغیرہ سامل ہیں ۔
نوادکر نے بتایا کہ برخاستگی ، لازمی ریٹائرمنٹ ، عدم ترقی اور عدم اضافے کے احکامات ، یہ تمام فوری طور پرلاگو کیے گیے ہیں۔ کوکن رینج کے انسپکٹر جنرل پولیس نکیٹ کوشک نے اس معاملے میں جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سدھیر کتارے اور کانسٹیبل سنتوش مکنے کو اگلے دو سالوں میں خدمات میں کوئی اضافہ نہیں ملے گا۔
مذکورہ بالا تمام پولیس اہلکار، واقع کے وقت کوسہ پولیس اسٹیشن میں متعلقہ وقت پر تعینات تھے، جب ہجوم نے پیت پیٹ کر 3 افراد کو قتل کر دیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ ، کاسا پولیس کی جانب سے مدد طلب کیے جانے کے باوجود ، آر سی پی کی ٹیم مبینہ طور پر مقامی پولیس کی مدد کرنے اور اس رات پھوٹ پڑے ہجوم تشدد پر قابو پانے کے لئے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔
اس واقعے کے بعد ایک بڑے ردوبدل کے طور پر، اپریل - مئی میں ، کٹارے اور مکنے کو اس وقت کے پالگھر پولیس سپرنٹنڈنٹ گوراو سنگھ نے معطل کردیا تھا جبکہ تھانہ کاسہ کے مزید 35 پولیس اہلکاروں کو ضلع کے دوسرے حصوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ 7 مئی کو متاثرہ گاوں کے اپنے دورے کے موقع پرجہاں ہجومی تشددکا واقعہ ہوا تھا، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ایس پی سنگھ کو لازمی چھٹی پر روانہ کر دیا تھا اور وہ اب تک کسی عہدے پر فائز نہیں کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 16 اپریل کی رات ، متاثرہ افراد - جونپھاکھاشیری مہاراج (70) ، اس کا معاون 35 سالہ جونا اکھاڑا ، اور ان کا ڈرائیور نلیش تلگڈے ، جب وہ ممبئی سے سورت جا رہے تھے تو 800 سے زیادہ قبائلیوں اور دیہاتیوں کی ایک بڑی تعداد نے ان پر پتھروں ، لاٹھوں اور درانوں سے حملہ کردیا ، اور بعد میں یہ تینوں شدید زخمی ہوگئے ، جس سے ملک بھر میں سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا۔
یہ کیس ریاستی سی آئی ڈی کے حوالے کیا گیا جس کے نتیجے میں دہانو مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے مجموعی طور پر 126 ملزمان کے خلاف تین چارج شیٹ داخل کی گئیں ، اس کے علاوہ 11 نابالغوں اور 28 دیگر افراد کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے۔
جوینائل جسٹس بورڈ نے 11 نو عمر ملزمان کو ضمانت دی ، جبکہ 10 دیگر ملزمان (بالغوں) کو ڈیفالٹ ضمانت منظور کرلی گئی کیونکہ ان کے خلاف چارج شیٹ لازمی 90 دن میں داخل نہیں کی گئی تھی۔
ملزمان پر بھارتی تعزیراتی ضابطہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، وبائی امراض بیماری ایکٹ ، مہاراشٹرا پولیس ایکٹ ، مہاراشٹر ڈیمج ٹو پبلک پراپرٹی (ترمیم) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جن پر قتل ، قتل کی کوشش ، مسلح فسادات ، مجرمانہ طاقت کے استعمال سے متعلق و کسی سرکاری ملازم کو اپنے فرائض کی انجام دہی وغیرہ سے روکنے الزامات ہیں۔