یہ واقعہ منڈی پور بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، موٹر سائیکل سوار دو افراد نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئی۔
متاثرہ ناگپور کے ایک انجینئرنگ کالج میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہے،متاثرہ ناگپور جانے کے لیے بس کا انتظار کررہی تھی تبھی دو موٹر سائیکل سوار افراد آئے جن کا چہرہ ڈھکا ہوا تھا انہوں نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔