ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ دھماکہ منگل کو صبح میں ہوا جس کی وجہ سے فیکٹری میں کام کر رہے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک - اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ
ممبئی کے کھپولی علاقے میں ایک اسٹیل فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔
اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک
اس ضمن میں تھانہ کھپولی کے پولیس انسپکٹر دھناجی کشیرسگر کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح ایک بج کر 15 منٹ پر ہوا۔ کھپولی میں واقع انڈین اسٹیل ورکس لمیٹڈ پلانٹ میں ہوئے اس دھماکے میں دو افراد ہلاک جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فیکٹری میں کچے لوہے کو پگھلانے کا عمل جاری تھا، اس دوران ایک ایک پی جی گیس سلنڈر سے گیس رسنے کے باعث یہ دھماکہ ہوا ہوگا۔ شدید زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔