ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید میلادالنبی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی اور محبت کا پیغام دیا۔ ان کی زندگی، ان کی تعلیمات ایک بڑا پیغام ہے۔ اس سے متاثر ہو کر ہم نے باہمی احترام اور محبت کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ آل انڈیا خلافت کمیٹی کے وفد کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی اور ان سے 29 تاریخ کو چھٹی دینے کی درخواست کی تھی تاکہ ریاست میں امن و امان کا ماحول ہو اور پولیس کے لیے نظم و نسق کے لیے آسانی ہو۔
اس وفد میں ایم پی راہل شیوالے، ایم ایل اے ابو اعظمی سمیت کئی لوگ شامل تھے۔ اننت چتردشی کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں گنیش وسرجن کیا جاتا ہے اور عید میلاد کے موقع پر بھیڑ زیادہ ہوگی۔ اس لئے پولیس کو نظم نسق برقرار رکھنے میں بھی دقتیں پیش آتی ہے۔ پولیس کے نظم کو لیکر تناؤ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے گنیش بھکتوں سے گنیش وسرجن تقریب کو معمول کے طریقے اور امن اور خیر سگالی کے ماحول میں گزارنے کی اپیل کی ہے۔